30 C
Lahore
Saturday, May 28, 2022

ہونڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت ایک مرتبہ پھر سے بڑھا دی ، کتنے کی ہو گئی ؟ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

لاہور:اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے 2022 میں پہلی بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا تاہم اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں کمپنی کی جانب سے قیمتیں بڑھائی گئیں تھیں۔ اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پسندکی جانےوالی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 94 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت  میں بھی اضافہ کر نے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ ہنڈا 70 ڈریم کی نئی قیمت تین ہزار تک بڑھ جائے گی۔

Latest news
Related news